سٹی کورٹ میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

سٹی کورٹ میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا


کراچی(24نیوز) سٹی کورٹ میں مخالف وکلا نےلینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ لڑنے والے شہری پر چڑھائی کردی۔ ڈنڈے مار کر شہری کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ وکلا نے پیشی پر آئے ہوئے ایک شہری پر ڈنڈے برسا دیئے۔

متاثرہ شہری محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں نے لینڈ مافیا کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ کیس کا چالان 8 ماہ سے پیش نہیں کیا جا رہا۔ مخالف فریق کے وکلا اسے پچھلے 8 ماہ سے ڈرا دھمکا رہے تھے۔

تشدد کے بعد شہری محمد آصف نے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سٹی کورٹ میں درج کرای دی ہے۔ جس کے بعد اسے علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔