جاتی امراکی راجدھانی نہیں چلے گی،پاکستانی عوام کی مرضی چلے گی:عاصم حسین


کراچی(24نیوز) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کہتے ہیں اب جاتی امراکی راجدھانی نہیں چلے گی، یہ پاکستان ہے عوام کی مرضی چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم احتساب عدالت 462 ارب روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گواہان کی جانب سے جو دستاویزات فراہم کی گئیں ہیں وہ پہلے کبھی نہیں دی گئیں۔ ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے لہذا مہلت دی جائے۔ریفرنس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ جاتی عمراء کی راجدھانی نہیں چلے گی یہ پاکستان ہے پاکستانی قوم کی راجدھانی چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مسلم لیگ انہیں وراثت میں ملی ہے اصل میں مسلم لیگ ن 1980 میں ایک ڈکٹیٹر نے بنائی تھی۔ ن لیگ کے ساتھ جو رہا ہے آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے ہورہا ہے۔