نوجوان نسل پر فخر ہے، یہ ہمارا مستقبل ہیں: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں، انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے اپنی انتہائی کوششیں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ ایک تقریب میں فوج کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے میٹرک اور انٹر کے امتحانوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد، سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل پر فخر ہے، یہ ہمارا مستقبل ہیں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ پوزیشنز لینے والے طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد بھی دی۔