آبی بحران ،خطرے کی گھنٹی ,ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، اوپر سے بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کررکھا ہے، ایسے میں حکومت ہے کہ اسے سیاسی جھمیلوں سے ہی فرصت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا۔ پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے درپے، وہیں پر اس نے آبی جارحیت کا بھی آغاز کر رکھا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان نے دریاوں کا رخ موڑ لیا۔ اوپر سے ڈیم پر ڈیم بنارہاہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور بارشوںمیں کمی ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح گرنے لگی۔

واضح رہے کہ ملک میں پانی کا بحران شدید ہوچکاہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم خشک ہو گیا۔ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی۔ تربیلا ڈیم میں اس وقت صرف 2 لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ڈیم سے 40 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہورہا ہے۔ منگلا کے بعد تربیلا ڈیم بھی خالی ہونے کے قریب ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف2 دن کا رہ گیا ہے۔جناح، چشمہ بیراج اورمنگلا ڈیم میں پانی ختم ہو چکا ہے۔ پنجاب اور سندھ کو اس وقت 70 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 31 ہزار کیوسک اور اخراج 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ حکومت کے پاس ابھی تک کسی نئے ڈیم کا منصوبہ بھی نہیں ہے۔ جس سے مون سون بارشوں کا پانی سمندر برد ہورہاہے۔