نوازشریف نے 50 روپے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے:وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ


کراچی(24نیوز) وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ بھی ن لیگ کے قائد نوازشریف پرطنزیہ جملے کسنے لگے، کہتے ہیں کہ نوازشریف سچے ہیں، انہوں نے 50 روپے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، پیپلزپارٹی عدلیہ کے فیصلوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف عدالتوں پر حملے کررہے ہیں۔انہوں نے 50 روپے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ موجودہ چیف جسٹس درست فیصلے کررہےہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید واضح کیا کہ چیف جسٹس نے سندھ میں پانی اور دیگر معملات درست کرنے کا نوٹس لیا ہوا ہے۔ ہم عدلیہ کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔