حضرت سلطان باہو کے عرس کی تقریبات کا آغاز، سیکیورٹی کے سخت اقدامات

حضرت سلطان باہو کے عرس کی تقریبات کا آغاز، سیکیورٹی کے سخت اقدامات


جھنگ (24 نیوز) جھنگ میں نامور صوفی شاعر حضرت سلطان باہو کے 327ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر سے زائرین عرس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے، سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو یکم جمادی الثانی 1039ھ بمطابق 17 جنوری 1630ء بروز جمعرات قصبہ شور کوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ اعوان قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کا شجرہ نسب حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے جا ملتا ہے۔ حضرت سلطان باہو کی والدہ بی بی راستی بھی عارفہ کاملہ تھیں، آپ نے ابتدائی طور پر علوم تصوف اپنی والدہ سے ہی حاصل کیے، حضرت سلطان باہو کا کلام مخلوق کو خالق کے قرب عطا کرتا ہے۔

سلطان عارفین کے 327ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا جس میں شرکت کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین جوق درجوق پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر زائرین خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔

حضرت سلطان باہو نے لاکھوں غیر مسلم کو اسلام کے دائرہ میں داخل کیا، آپ نے اپنی زندگی میں ایک سو چالیس کتب بھی تصنیف فرمائیں، حضرت سلطان باہو کی تعلمیات آج بھی انسائیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

عرس حضرت سلطان باہوکے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پولیس اہلکاروں کے ساتھ دربارکے خادمین بھی زائرین کی سیکورٹی پرتعینات ہیں