ایف آئی اے کی کارروائیاں، میشیات فروشوں کو دھر لیا

ایف آئی اے کی کارروائیاں، میشیات فروشوں کو دھر لیا


 24نیوز: ایف آئی اے نے ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سیالکوٹ میں مضرصحت دودھ تیارکرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ نارووال میں 700 لیٹر کیمیکل ملا دودھ ضائع کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سےممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ برآمدکرلی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ کا کاروباربڑے پیمانے پرکیاجارہا ہے۔ سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر شاہدعباس نے مضر صحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

 دودھ تیار کرنے والا پاؤڈر اور دیگر سامان قبضہ میں لےکرفیکٹری کو سیل کردیا۔ لیبارٹری ٹیسٹ سےمضر صحت دودھ کی تصدیق بھی ہوگئی۔

نارووال میں پنجاب فوڈاتھارٹی نےبڑی کارروائی کی۔کیمیکل ملا700لیٹردودھ بہادیا گیا۔اگر دودھ نہ پکڑا جاتا تو عوام یہ زہر پینے پر مجبور ہوتے۔