عمران خان کل شہبازشریف، افسروں کے مابین کرپشن گٹھ جوڑ بے نقاب کریں گے

عمران خان کل شہبازشریف، افسروں کے مابین کرپشن گٹھ جوڑ بے نقاب کریں گے


اسلام آباد (24 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لوٹ مار پر کی جانے والی ملی بھگت پر شہباز شریف اور سرکاری افسروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے عمران خان نے کل اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس بلوالی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نے کہا ہے کہ کل میں پریس کانفرنس کے ذریعے شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے افسروں کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کروں گا، قوم کو بتاؤں گا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین کے پکڑے جانے کے بعد ان بد دیانت افسروں کو کیا ڈر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انکو ڈر ہے کہ احد چیمہ خود کو بچانے کیلئے کہیں زبان نہ کھول دے، یہ خوفزدہ ہیں کہ احد چیمہ پنجاب میں ہونے والی لوٹ مار اور سرکاری افسران کے اس میں کردار کا بھانڈا نہ پھوڑدے