چین ، سعودیہ کی کوششیں رایگاں، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل

چین ، سعودیہ کی کوششیں رایگاں، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل


 24نیوز:چین اورسعودی عرب کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں۔ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ ماضی میں دوہزار 12سے فروری 2015ءتک بھی پاکستان کا نام شامل تھا۔ حیران کن بات یہ رہی کہ الٹا اس دورمیں پاکستان کی اقتصادی حالت بہتر رہی۔ اور برآمدات 25ارب ڈالر سے تجاوزکرگئیں۔

 حقیقت یہ ہے کہ 2013ءمیں جب آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دیا تو اس وقت بھی پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا۔ آئی ایم ایف نے نا صرف قرض دیا بلکہ ماہرین کے مطابق قرضے کی اقساط بروقت ادا کرنے کے لیے فنڈ نے تین بار اپنی شرائط میں نرمی بھی کی۔

پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات کا رریکارڈ بھی مالی سال 2014 کا ہے۔ 2014 میں ہی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 180 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔