احد چیمہ کی گرفتاری پر وزیراعظم اور شہباز شریف نے سر جوڑ لیے


لاہور (24 نیوز) وزیراعظم شاہد حاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ شہباز شریف نے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، سینٹ کے انتخابات اور میاں محمد نواز شریف کو پارٹی صدارت سے فارع کرنے کے بعد کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے وزیر اعظم کو نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔