حریت رہنما یاسین ملک گرفتار

حریت رہنما یاسین ملک گرفتار


سری نگر (24نیوز)بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ، حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت جاری ہے،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگری میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا،  حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

مشال ملک کہتی ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 70سال سے ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے,بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا, حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کرے,دنیا کو سمجھنا ہو گا خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے.

ان کاکہناتھاکہ دو ایٹمی ممالک کے درمیاں مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا،خطے میں حالات خراب ہونے سے پہلے اقوام متحدہ اور عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہےکہ بھارتی فوج نے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا ہے، حریت قیادت نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں ردوبدل تسلیم نہیں کریں گے.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER