بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ نے مودی کو کھری کھری سنادیں

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ نے مودی کو کھری کھری سنادیں


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے  کہاکہ نریندر مودی  ہوش کے ناخن لیں،مودی پہلے تولیں پھر بولیں، پاکستان کے ساتھ جنگ مذاق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انٹیلی جینس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دولت  کاکہناتھاکہ نریندر مودی پہلے تولیں پھر بولیں پاکستان کے ساتھ جنگ کوئی پکنک نہیں ، را کے سابق سربراہ نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کی اور کہا کہ مودی کے بیانات کو ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کارگل ایک محدود جنگی محاذ تھا جبکہ لاہور ، امرتسر اور مظفر آباد بہت گنجان آباد ہیں ۔

  را کے سابق سربراہ نے مودی سرکار سے سوال کیا کیا آپ جانتے ہیں اس کا انجام کیا ہو گا ؟؟ آج کے ہتھیار بدل چکے ہیں اس لیے ہوش کے ناخن لیں ۔