شیخ رشید کی بھارت میں دُھوم،مودی سرکار کی دھجیاں اُڑا دیں

شیخ رشید کی بھارت میں دُھوم،مودی سرکار کی دھجیاں اُڑا دیں


 اسلام آباد(24نیوز)راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوےبھارت میں بھی مقبول ہوگئے ،شیخ رشید  نے بھارتی الزام تراشیوں کا ایسا جواب دیا کہ بھارت خواس باختہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید  نے  بھارتی چینل کو انٹرویو  دیتے ہوئےایسا جواب دیا کہ صحافی  کی بولتی بند ہوگئی ،شیخ رشید کاکہناتھاکہ کشمیری ذہین لوگ ہیں، وائی فائی بند کرنے سے انکی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیری اپنی آواز بھارت کے آخری بارڈ آسان تک پہنچا کر دم لے گا ،پاکستان کے حالات جو بھی ہوں کشمیری ایک دن بھارت سے آزادی ضرور لےگا ۔

پاکستان پلوامہ حملے کی بھرزور مذمت کرتا ہے، کشمیریوں کے خون کے ساتھ بھارت ہولی کھیل رہا ہے،  پاکستان فائر بریگیڈ کا کام کیسے کام کرے، ان کاکہنا تھا6 مارچ کو عمران خان کا پیغام لے کر ایران جا رہا ہوں ،ایران پاکستان کے تعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں ،50 لاکھ افغانیوں کو پاکستان کو پناہ دی ،پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے لیے یکساں پالیسی ہے کہ پاکستانی سرزمین انکے خلاف استعمال نہیں ہو گئی۔

 شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ  اگر بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کی گئی تو گاجر مولی کی طرح ہندوستان کو کاٹ دیں گئے ہم دنیا میں رہنا چاہتے ہیں اگر حملہ کیا گیا تو بھارت کو مکمل تباہ کردین گئے،مودی ووٹ کی پیاس میں بھارت کو قبرستان بنا دے گا، اچھا سیاست دان ووٹوں کے لیے قوم کو مرواتا نہیں،بھارتی صحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ 71 میں پاکستان کے ٹکڑے کیے اس بار سارے پرانے قرضے اُتارنے کا وقت آگیا ہے۔