اسلام آباد، دلخراش حادثے میں 3 لڑکیاں جان کی بازی ہارگئیں

اسلام آباد، دلخراش حادثے میں 3 لڑکیاں جان کی بازی ہارگئیں


اسلام آباد (24 نیوز) کار برساتی نالے میں گرنے سے تین لڑکیاں زندگی کی بازی ہارگئیں، ایک لڑکا اورلڑکی شدید زخمی، پولیس کا کہناہےکہ واقعہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ایف سیون فورمیں دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا جب پربت روڈ پربے قابو کار 20 فٹ گہری برساتی نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں رمیشا، حنا اور عیشا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ تینوں لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔

حادثے کے بعد زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ پولیس نے گاڑی کو نالے سے نکال کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے پولیس حکام کا کہناہےکہ رمیشا،حنا اورزخمی حمزہ کا تعلق اسلام آباد سے ہےجبکہ عیشا کا تعلق لاہور سے ہے۔پولیس کے مطابق حمزہ اور چاروں لڑکیاں آپس میں دوست تھے۔ رات گئے تقریب میں شرکت کے بعد گھروں کو جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، گاڑی رمیشا چلا رہی تھی۔