پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں ہفتے اسٹاک ایکس چینج مندی کا شکار

پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں ہفتے اسٹاک ایکس چینج مندی کا شکار


کراچی ( 24 نیوز ) اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے بھی مندی رہی، پاک بھارت کشیدگی اور کارپوریٹ سیکٹر کے برے نتائج سے کاروبار ٹھنڈا رہا۔  سعودی عرب سے 20 ارب ڈالر کے ایم او یوزبھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نا کر سکے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران چار روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 471 پوائنٹ کی کمی سے 40 ہزار 16 پر بند ہوا ۔ مسلسل تین ہفتوں سے مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں تین فیصد سے زیادہ کی کمی ہو چکی ہے۔ شئیرز کی خریدوفروخت میں بھی 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اوسطا روزانہ 10 کروڑ 53 لاکھ شئیرز کا ہی کام ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت ہفتے کے دوران 87 ارب 76 کروڑ روپے کم ہو گئی۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مخصوص سیکٹرز میں خریداری میں اضافہ سے مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 35 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ مقامی بینکوں کی طرف سے 26 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کیے گئے۔