پاکستان کے دو ٹوک مؤقف پر مودی لائن پر آگیا

پاکستان کے دو ٹوک مؤقف پر مودی لائن پر آگیا


24نیوز: اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پاکستان  نے مودی کو انسان بنا دیا۔ پاکستان کے دوٹوک موقف پر بھارت وزیراعظم لائن پر آگیا.

راجستھان کےعوام سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے آخرکارکشمیریوں کو ہراساں کئے جانے کی مذمت کردی، کہاکشمیری طلبا کے ساتھ جو ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بھارتی وزیراعظم نے یہ بات تو کہہ دی  لیکن کشمیریوں کے ساتھ ہراسگی کے واقعات میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو  مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں دھماکے سے 44 فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد  بھارت کی بوکھلاہٹ پوری دنیا کے سامنے کھل گئی اور بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے شروع کر دیئے جس کے بعد پاکستان نے بھی دو ٹوک مؤقف دیا جس کے بعد بھارت کی عقل ٹھکانے لگ گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔