پاک بھارت کشیدگی، ترکی نے پاکستان کی حمایت کردی

پاک بھارت کشیدگی، ترکی نے پاکستان کی حمایت کردی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیرخارجہ شاہ محمود کی ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، ترکی نےپلواما حملے سے متعلق پاکستان پربھارتی الزامات مستردکردیئے۔

ترک وزیرخارجہ نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کی، دوطرفہ بات چیت میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔