کئی ماہ سے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس کا بل ادا نہ ہوا، نوٹس جاری

کئی ماہ سے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس کا بل ادا نہ ہوا، نوٹس جاری


اسلام آباد ( 24 نیوز ) ایوان صدر 35 لاکھ اور وزیراعظم ہاؤس 26 لاکھ روپےکے نادہندہ  نکلے،  آئیسکو نے واجبات ادائیگی کانوٹس بھیج دیا، نوٹس میں کہا گیا کہ 27 فروری تک بل ادا نہ ہوا تو کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

 عام صارف بجلی کا بل نہیں دیتا تو کنکشن ختم مگر بااثر افراد برسوں مفت بجلی استعمال کرے تو کوئی پوچھنے والا نہیں، ایسا ہی کچھ نظام ہے ہمارے بڑے بڑے لیڈروں کا ہے، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس نے کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا،جس پر اب اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات ادا کرنے کا نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

ایوان صدر 35 لاکھ اور وزیراعظم ہاوس 26 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے،آئیسکو نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس کو بل جمع کرانے کے لیے27 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے،نوٹس میں کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک بل ادا نہ کیا گیا تو کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ نادہندگان سے ریکوری کرنے میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی،بل ادا نہ کرنے والے نجی اور سرکاری اداروں کی بجلی کاٹی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer