اداکارہ میرا ملازم کے ہاتھوں لٹ گئیں

اداکارہ میرا ملازم کے ہاتھوں لٹ گئیں


لاہور(24 نیوز) لالی وڈ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اپنے ہی ملازم کے ہاتھوں لٹ گئیں۔ 

خوبرو اداکارہ میرا   نے اپنے ملازم پر الزام لگایا ہے کہ  ان کا ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے، کریڈٹ کارڈ،گھر سے زیورات اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے۔ ملازم کا نام محمد اصغر تھا اور کریڈٹ کارڈ ملازم کے پاس ہی تھا جس کا کوڈ بھی اسے معلوم تھا۔ اداکارہ نے بینک پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ  پیسےنکلنے کا موبائل فون پر پیغام بھی نہیں آیا، بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے ان کے اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوئی ہے۔

میرا کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا ہے لیکن پولیس نے کئی کارروائی نہیں کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔