افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے


دہرہ دون (24 نیوز) افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈ پاش پاش کردیئے، افغان ٹیم نےمقررہ 20 اوورز مٰیں آئرلینڈ   کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنزبنا دیئے جو کہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے اس سے قبل آسٹریلیا نےسری لنکا کے خلاف 2016  میں  3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔ اوپننگ بلے بازوں حضرت اللہ اور عثمان غنی نے 236 رنز کی شراکت  قائم کی جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز کی شراکت ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئر کے پاس تھا جنہوں نے2016 میں رائل چیلنجر بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے گجرات لائنز کے خلاف  229 رنز جوڑےتھے.

علاوہ ازیں افغانی اوپنرحضرت اللہ ززئی نے ناقابل شکست 162رنز بھی بنائے جو انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس فہرست میں آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ ٹاپ پر موجود ہیں جنہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ حضرت اللہ ززئی نے اپنی اننگز میں 16 فلک شگاف چھکے بھی جڑے، یہ بھی نیا عالمی ریکارڈ ہے، اس سے قبل ایرون فنچ نے زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز میں 14 چھکے لگائے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer