فتح کا موسم آگیا ہے: مریم نواز

فتح کا موسم آگیا ہے: مریم نواز


لاہور (24نیوز) قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ لاہورہائیکورٹ کافیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے جبکہ مریم نوازکہتی ہیں فتح کا موسم آگیا ہے.

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کےچھوٹےبھائی قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف جناح ہسپتال پہنچے، انہوں نے اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف سےملاقات کی اوران کی عیادت کی، شہبازشریف نےعمران خان پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ علیمہ خان کےخلاف انکوائری پرکچھ نہ کیاجائےاورباقیوں کونشانہ بنایاجائے۔

وزیراعظم کےمیاں نوازشریف کےعلاج پرسرکاری خزانےسےاٹھائیس کروڑ خرچ کرنےکےبیان پرشہبازشریف کہتےہیں کہ لغویات کاجواب نہیں دیناچاہتا جبکہ شہبازشریف کااپنےمتعلق ہائیکورٹ کےفیصلےپرکہناتھایہ حق اورسچ کی فتح ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےلیےان کی بیٹی مریم نوازگھرسےکھانالائی،  کہتی ہیں کہ فتح کاموسم آگیاہے۔مریم نوازکامیاں شہبازشریف کےحوالےسےہائیکورٹ کےفیصلےپرکہناتھاکہ سچ کی فتح ہوئی ، وقت گزرجاتاہے اور سچ سامنےآہی جاتاہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نوازنےاپنےوالدمیاں نوازشریف کی صحت کےلیےقوم سےدعا کی اپیل کی ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔