جرگہ کے حکم پر لڑکا اور لڑکی قتل

جرگہ کے حکم پر لڑکا اور لڑکی قتل


کراچی(24نیوز) غیرت کے نام پرپھر 2 جانیں گئیں۔مبینہ طور پر جرگہ کے حکم پرلڑکا اورلڑکی کو قتل کیاگیا۔سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور گھناؤنا واقعہ سامنے آگیا۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں رہائش پذیر نصیب سر خان اور نور بی بی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ گلے کاٹے اور بھاری بھرکم چیز سے ہلاک کرکے دونوں کی لاشیں پہاڑی پر پھینک دی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ جوڑے کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ نصیب زرخان آٹھ ماہ قبل گھر والوں سے لڑ کر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا جبکہ نور بی بی بھی ایک ماہ قبل گھر سے غائب ہو گئی تھی۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھی غیرت کے نام پر ملک بھر میں ساڑھے سات سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔