شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، یہ بین البراعظمی ہے: آصف زرداری

شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، یہ بین البراعظمی ہے: آصف زرداری


لاہور (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، یہ بین البراعظمی گروہ ہے۔ ان کا احتساب تو ابھی تک شروع نہیں ہوا، ایک نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئیں۔

بلاول ہاوس میں پی پی اجلاس میں پانچ فروری کی موچی گیٹ جلسے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا آصف زرداری کی صوبائی تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہداہت۔ سابق صدر نے پی پی کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے کئی دہایوں تک احتساب کے نام پر ان کا انتقام برداشت کیا۔ ہم نے نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا۔ ان کا تو ابھی تک ناخن ہی نہیں کھینچا گیا، نہ انہیں ہتھکڑی لگی ہے یہ اس لئے چیخ رہے ہیں کیوں کہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بی نقاب ہونے والا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ شریفوں کی کرپشن کا جال برصغیر سے مشرق وسطی، لاطینی امریکہ، امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہے۔

مشاورتی اجلاس میں پی پی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صدر پی پی وسطی پنجاب قمرزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چودھری منظور، میاں منظور وٹو، فیصل صالح حیات بھی شریک ہوئے جبکہ لودھران سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ناصر بیگ نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی۔