پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،سردی میں اضافہ

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،سردی میں اضافہ


لاہور(24نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی، لاہور میں بوندا باندی سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،اسکردو کا پارہ منفی 10 ڈگری تک گر گیا،بلوچستان میں بارش سے شدید سردی اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی پہلی بارش ہوئی،بارش سے خنکی اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گوجرانوالہ،شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد،وزیرآباد،ساہیوال،اوکاڑہ، حافظ آباد،سانگلہ ہل سمیت دیگر شہروں میں بادل بھی چھائے رہے۔تیز ہوائیں بھی چلیں۔
کوئٹہ میں بارش اوربرفباری کے باعث شہر کا پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔ اسکردو منفی دس درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔قلات منفی 9،استور8،زیارت،گلگت اورکالام کادرجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، کشمیر راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔ملک کیدیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔