نقیب اللہ محسود کے والد پھٹ پڑے – انہوں نے کیا کہا؟ جانیئے


کراچی (24نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد نے ٹوینٹی فورنیوز سے خصوصی گفتگو کی ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نقیب اللہ محسود کو قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس مقابلے کے بعد نقیب کے والدین وزیرستان سے کراچی پہنچ گئے۔ نقیب کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ہم ایہاں سپریم کورٹ کے حکم پر  ایف آئی آر کٹوانے کیلئے آئے ہیں، جو انکوائری کمیشن بیٹھی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایف آئی آر ایہاں ردج ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہ کوئی دباؤ اور کوئی پریشانی نہیں ہے،مزید ان کے والد کا کہنا تھا کہ نقیب بہت پیارا آدمی تھا، مسلمان انسان تھا،اس نے کسی کو ازا نہیں دی، وہ بے گناہ ہے اس پر ظلم ہوا ہے، ہم ظلم کے بدلے پر ایف آئی آر کٹوائیں گے۔