ن لیگ کے دو بڑوں کے درمیان لفظی جنگ کی شدت سڑکوں پر آگئی


اسلام آباد (24نیوز) پرویز رشید کو سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار پر تنقید مہنگی پڑگئی، چوھدری نثار کے حامی غصے میں آگئے اور احتجاج میں کچھ نیا کر دیکھایا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے دو بڑوں کے درمیان لفظی جنگ کی شدت اختیار کر گئی، پرویز رشید کو سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار پر تنقید مہنگی پڑگئی،سابق وزیر داخلہ کے حامیوں نے مظاہرے کے دوران پروز رشید کی تصویر بھی نظر آتش کی اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

ان کی تصویر گدھے پر لگا کر سڑکوں پر چکر بھی لگوائے گئے۔