’’کیا عدالتی حکم میں لوہے کے چنے کا بھی ذکر کریں‘‘چیف جسٹس اور سعد رفیق میں دلچسپ مکالمہ

’’کیا عدالتی حکم میں لوہے کے چنے کا بھی ذکر کریں‘‘چیف جسٹس اور سعد رفیق میں دلچسپ مکالمہ


اسلام آباد (24نیوز) انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کہا کہ اگر کوئی التوا مانگے گا تو یہاں بڑے مقرر موجود ہیں، خواجہ سعد رفیق بڑے جید مقرر ہیں۔ انہیں قانون کا بھی پتہ ہے انہیں سنتے رہتے ہیں لیکن وہاں ہم بول نہیں سکتے۔
کیس کی سماعت ملتوی ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا ’ان سب کی حاضری لگالیں، پہلے راجہ ظفرالحق اور پھر پرویز رشید کا نام درج کریں‘۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ’ہمیں سنیارٹی کا پتہ نہیں لیکن خواجہ سعد رفیق کا نام بولڈ میں لکھیں‘۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ’کیا عدالتی حکم میں لوہے کے چنے کا بھی ذکر کریں‘۔


واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے ایک سیاسی جلسے کے دوران عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم لوہے کے چنے نہیں ہیں، ہمیں چبانے کی کوشش نہ کرو، اگر ہمیں چبا? گے تو تمہارے دانت ٹوٹ جائیں گے۔