انتقام اور نفرت کی آگ میں 5 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایک ایسا ملزم گرفتار ہوا جس نے ذاتی آنا کی تکمیل کیلئے 5 سالہ بچے سبحان کو سمندر میں پھینک کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایک ایسا مجرم پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا جس نے پانچ سالہ بچے سبحان کو ذاتی آنا کی خاطر سمندر میں پھینک کر قتل کر دیا۔مرکزی ملزم ابراہیم کا کہنا تھا کہ سبحان کی والدہ سے موبائل پر دوستی تھی، ایک دن اس کی والدہ نے مجھے گالی دی، جس پر طیش میں آکر بچے کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا۔

تفتیش کے دوران ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول کی والدہ پر میرا دل آگیا تھا، دونوں کا دل آگیا تھا،موبائل پر روزانہ بات ہوتی تھی۔مزید کہنا تھا کہ سبحان کی والدہ نے میرے والدین کو گالی دی، ابراہیم نے کہا میرے والدین کو گالی مت دو، مجھے دو، جس پر ملزم ابراہیم نے طیش میں آکر بچے کو سمندر میں پھینک دیا۔