پاکستان کا مستقبل نواز شریف سے ہے:کیپٹن صفدر

پاکستان کا مستقبل نواز شریف سے ہے:کیپٹن صفدر


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے نیب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ریاست کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کا مستقبل نواز شریف سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر نے نیب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ظالموں ریاست کے ساتھ زیادتی نہ کرو جو کھیل بلوچستان میں کھیلا گیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ نواز شریف جس راستے سے جائے وہاں پھول نچھاور ہوتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نواز شریف سے ہے۔

کیپٹن صفدرنے مزید کہا کے ہم نے ہی تقدس پامال ہونے سے بچانا ہے۔ نادانوں تاریخ سے سبق سیکھو۔