پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مفت بلڈٹیسٹ کیلئے فری اسکریننگ کیمپ کاآغازکردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مفت بلڈٹیسٹ کیلئے فری اسکریننگ کیمپ کاآغازکردیا


لاہور (24نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مفت بلڈٹیسٹ کیلئے فری اسکریننگ کیمپ کاآغازکردیا ،  پی ایف اے کی موبائل ٹیمیں لوگوں کے پاس جاکر مفت بلڈ ٹیسٹ کریں گی، متاثرہ لوگوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے شہریوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی کیلئے کمر کس لی۔ پنجاب فوڈاتھارٹی نے کھانے پینے کی ریڑھیوں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کے بلڈٹیسٹ کرنے کاباقاعدہ آغازکر دیا۔ یہ ٹیسٹ پی ایف اے بلا معاوضہ کرے گی۔بلڈ سکریننگ کیلئے پہلا کیمپ کا مون مارکیٹ میں افتتاح ہوگیا۔افتتاح ڈی جی پی ایف اے نورالامین مینگل نے کیا۔ بڑی تعداد میں ٹھیلے، ڈھابوں پکے ملازمین اور ریڑھی بانوں کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا۔

ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورا الامین منگل نے ٹوینٹی فور نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پی ایف اے کی موبائل ٹیمیں لوگوں کے پاس جاکر ان کے مفت ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ ہیپاٹائٹس سمیت دیگر متعدی بیماریوں کے شکار افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت محکمہ صحت فراہم کرے گا۔ نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی بڑی تعداد ٹھیلوں سے اشیائے خور و نوش خرید کر کھاتی ہے، انہیں اس حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی اس مہم کا مقصد بنیادی سطح تک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔مہم کے دوران جن لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی ان کا ڈیٹا بھی محفوظ کیا جائے گا۔