عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا کوبجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی درخواست موصول

عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا کوبجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی درخواست موصول


اسلام آباد(24نیوز) عوام کیلئے خوشخبری، نیپرا کوبجلی کی قیمتوں میں 2 روپے77 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست موصول ہوگئی ہے،حتمی فیصلہ 25 جنوری کوہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی۔کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد دسمبر کے ماہ کیلیے مانگی گئی۔ دسمبر کیلیے ریفرنس پرائس 8 روپے 10 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔

ذرائع کے مطابق فرنس آئل سے 9 روپے 8 پیسے فی یونٹ کی مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 25 جنوری کو کیا جائے گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔