امریکا نے ادائیگی نہ کی تو ہم بھی تعاون نہیں کریں گے:وزیر اعظم

امریکا نے ادائیگی نہ کی تو ہم بھی تعاون نہیں کریں گے:وزیر اعظم


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات وقت پر کرانے کی یقین دہانی کرادی، پارٹی کے کہنے پر ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اخراجات کو روکا تو ہم تعاون روک دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام بروقت انتخابات کے حامی ہیں۔ سیاسی ماحول بنانا اور الیکشن کمیشن کو وسائل فراہم کرنا ہمارا کام ہے۔ یہ گارنٹی دینا میرا کام ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف آج بھی ان کے  وزیر اعظم ہیں۔ن لیگ کی حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں بلکہ ان کا دعوی ہے کہ یہ پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم 450 ارب ڈالر سالانہ اس پر خرچ کرتے ہیں۔بہتر ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری کی جائے۔جبکہ بھارت کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات کیلیے تیار ہیں لیکن مرکزی نکتہ کشمیر ہوگا۔