احتساب شروع نہیں ہوا،ایک نوٹس پر چیخیں نکل گئیں:آصف علی زرداری

احتساب شروع نہیں ہوا،ایک نوٹس پر چیخیں نکل گئیں:آصف علی زرداری


لاہور(24نیوز) سابق صدرآصف علی زرداری کہتے ہیں کہ شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، یہ بین البراعظمی گروہ ہے، ان کا احتساب توابھی تک شروع نہیں ہوا، ایک نوٹس پرہی چیخیں نکل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاوس میں میں پی پی اجلاس میں5 فروری کی موچی گیٹ جلسے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ آصف زرداری کی صوبائی تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہداہت کی۔ سابق صدر آصف زرداری نے پی پی کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے کئی دہایوں تک احتساب کے نام پر ان کا انتقام برداشت کیا ہے۔  ہم نے نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا۔ ان کا تو ابھی تک ناخن ہی نہیں کھینچا گیا, نہ انہیں ہتھکڑی لگی ہے. یہ اس لئے چیخ رہے ہیں کیوں کہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہےشریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں, بین البراعظمی ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ شریفوں کی کرپشن کا جال برصغیر سے مشرق وسطی, لاطینی امریکہ, امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہے۔

واضح رہے کہ پی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری, سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صدر پی پی وسطی پنجاب قمرزمان کائرہ, جنرل سیکریٹری چودھری منظور, میاں منظور وٹو, فیصل صالح حیات بھی شریک ہوئے جبکہ لودھران سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ناصر بیگ نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی۔