جنوبی پنجا ب میں انفلوئنزا وائرس کے حملے جار ی


ملتان(24نیوز) جنوبی پنجا ب میں انفلوئنزا وائرس کے حملے جاری ہیں. ایک خاتون سمیت مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے، ملتان کے نشتر اسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد 33تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیزنل انفلوئنزا نے نشتر ہسپتال میں 3 مزید افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔ مظفر گڑھ کی رہائشی 44 سالہ زہرہ بی بی، راجن پور کا 30 سالہ احسن اور ملتان کا 55 سالہ محمد شفیع انفلوئنزا کا شکار ہو کر موت کی ابدی نیند سوگئے.نشتر ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 12 رہ گئی۔ 24 گھنٹے میں 6 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ 3 ڈسچارج ہوئے۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 4 کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مفت بلڈٹیسٹ کیلئے فری اسکریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا

واضح رہے کہ کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میں وزارت صحت کی سیزنل انفلوئنزا کے بارے میں جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔