آرمی چیف سے ورلڈ ہاکی الیون اور پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کی ملاقات


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری تاریخ کے ادارے کی تعمیراتی عمارت کا افتتاح کردیا۔ آرمی چیف سے ورلڈ ہاکی الیون کی ٹیم اور پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام سمیت سابق کھلاڑیوں نے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں تقریب ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے نہ صرف پاکستان کی تابناک عسکری تاریخ، آر کائیو اور دیگر متعلقہ امور کو محفوظ بنایا جائے گا، بلکہ محققین اور آئندہ نسل بھی مستفید ہوسکے گی۔

جی ایچ کیو ہی میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ ہاکی الیون کی ٹیم اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ہاکی فیڈریشن کو ملک میں عالمی ہاکی کو لانے پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ قومی کھیل کے فروغ کے لئے پاک فوج بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ انھوں نے یقین دلایاکہ ملک بھر میں عالمی ہاکی ٹورنامنٹس کے لئے سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔