میں استعفیٰ اس وقت دوں گا جب حلقہ میں ضمنی الیکشن نہ ہوسکے: شیخ رشید


اسلام آباد (24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے سات آٹھ دن تک استعفیٰ دینے سے روکا ہے۔ وہ استعفیٰ اس وقت دیں گے جب حلقے میں ضمنی الیکشن نہ ہوسکیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے سات آٹھ دن تک استعفیٰ دینے سے روکا ہے۔ وہ استعفیٰ اس وقت دیں گے جب حلقے میں ضمنی الیکشن نہ ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار اور پرویز رشید کا کوئی مقابلہ نہیں۔ پرویز رشید تو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے۔ گینگ آف فائیو ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔