لالی وُڈ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال، 9 فروری کو ’آزاد‘ ریلیز ہو گی

لالی وُڈ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال، 9 فروری کو ’آزاد‘ ریلیز ہو گی


لاہور (24 نیوز) لالی وڈ انڈسٹری کی فلم "آزاد"مکمل ہوگئی، 9 فروری کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ کامیڈی سے بھرپور فلم سماجی اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی بھی کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق فلم کی کاسٹ میں اداکارریحان شیخ،عمران عباس،صنم سعید،نمرہ بچہ،انجلین ملک،زاہد احمد، سلمان شاہداورسبرین ہسبانی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کے مصنف ہدایتکار اور پروڈیوسر ریحان شیخ ہیں۔ کامیڈی سے بھرپور فلم سماجی اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی بھی کرے گی، جبکہ فلم کا میوزک عباس علی خان اور تیمورمرزا نے ترتیب دیا ہے۔