محمد عرفان پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی امیدوں کا محور ہوں گے

محمد عرفان پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی امیدوں کا محور ہوں گے


ملتان (24 نیوز) دنیا کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کا ٹرمپ کارڈ ہوں گے۔ پی ایس ایل ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے اہم کردار محمد عرفان ملتان سلطانز کو بھی پہلی ہی مرتبہ کامیابی دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔

دنیا کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی امیدوں کا محور ہوں گے۔ سات فٹ ایک انچ قد کے حامل محمد عرفان کا شمار دنیا کے کے خطرناک فاسٹ باؤلرز میں ہوتا ہے۔

محمد عرفان چار ٹیسٹ ،60 ون ڈے انٹرنیشنل اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی کے مرکزی کرداروں میں محمد عرفان سب سے نمایاں تھے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں محمدعرفان 72 میچوں میں 84 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ محمد عرفان پرعزم ہیں کہ وہ پی ایس ایل تھری میں اپنی خطرناک باؤلنگ سے ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔