زینب کا قاتل گرفتار، منطقی انجام تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: شہباز شریف

زینب کا قاتل گرفتار، منطقی انجام تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: شہباز شریف


لاہور (24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو میں اس سفاک درندے کو چوراہے میں پھانسی دوں، مجرم اس زمین پربوجھ تھا، مجرم کے منطقی انجام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مذہبی اور سیاسی اکابرین ایسے واقعات پر فساد نہ پھیلائیں۔

ماڈل ٹاؤن سکرٹریٹ میں  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب کے اہل خانہ سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے عمران ارشد نامی شخص کو زینب کا قاتل ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ننھی زینب کا قاتل درندہ گرفتار

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ڈی این اے کی پروفائلنگ ہوئی، ڈی این اے پروفائلنگ میچ ہونے پر مجرم سامنے آیا، مجرم کا پولی گراف ٹیسٹ ڈی این اے میچ ہونے پر کیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا ہر طرح سے اعتراف کیا۔ وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکا دل چاہتا ہے مجرم کو چوراہے پرلٹکا کر پھانسی دوں۔

ویڈیو دیکھیں:

بعد ازاں معصوم زینب کے والد حاجی امین انصاری نے ملزم عمران کی پہچان کرتے ہوئے کہا کہ قریبی عزیز سہیل نے ملزم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے​دن ہی سے ہمیں عمران پر شک تھا۔ 14 جنوری کو تصاویر بھی پولیس کو دی تھیں اور آج صبح آر پی او کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا۔

مزید دیکھیں: