ٹرمپ اور انکی اہلیہ بدترین اداکاری کیلئےنامزد

ٹرمپ اور انکی اہلیہ بدترین اداکاری کیلئےنامزد


واشنگٹن(24نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ  کوبدترین اداکاری کے لیے نامزد کیا گیا،اگرچہ فلمی دنیا کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز آسکر کو جاتا ہے، جسے حاصل کرنا تقریبا ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو بدترین اداکاری کے لئے نامزد کیاگیا ہے، فلمی دنیا کے اس معتبر ترین ایوارڈ کے مقابلے میں دیے جانے والے گولڈن ریسبیری ایوارڈ کو اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے،اور اس بار اس ایوارڈ کے لیے انتظامیہ نے اداکارؤں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو بھی نامزد کیا ہے۔

 یہ ایوارڈ دراصل ان اداکارؤں، ہدایت کاروں اور فلموں کو دیا جاتا ہے، جنہیں آسکر انتظامیہ نظر انداز کردیتی ہے،39 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا اور حیران کن طور پر اس بار بدترین اداکار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور بدترین معاون اداکارہ کے لیے ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو نامزد کردیا گیا۔