"مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا"



اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  نےکہاکہ بلوچستان حکومت نے 10 برسوں میں 2 لاکھ 6 ہزار چپڑاسی بھرتی کئے۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرااطلاعات فوادچودھری کااپنے ٹویٹ میں کاکہنا  تھاکہ بلوچستان حکومت نے 10 برسوں میں 2 لاکھ 6 ہزار چپڑاسی بھرتی کئے،  پنجاب اور سندھ کی صورتحال اس سے بھی بری ہے، جہاں مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا،  بلوچستان میں 10 سالوں میں پینشن کے بقایاجات 290 ملین سے 28 اعشاریہ 5 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے گزشتہ 10سال بد انتظامی کی اعلی ترین مثال ہے۔