ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی،دو بڑے رہنما آمنے سامنے

ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی،دو بڑے رہنما آمنے سامنے


لاہور ( 24نیوز )شہرلاہورمیں مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی، دو بڑے رہنما آمنے سامنے آگئے۔

مئیرلاہورکرنل (ر) مبشرجاوید اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری یاسین سوہل کی لیگی کارکن ماجدخلیل کی بحالی کے ایشو پرلڑائی ہوئی ہے،چودھری یاسین سوہل کا کہنا ہے کہ مئیرلاہورسلیکٹڈاورمیں الیکٹڈ نمائندہ ہوں جبکہ مئیرلاہورکاکہناہے کہ یاسین سوہل نے گالیاں دیں،چودھری یاسین سوہل کاکہناہے کہ میئرلاہورنے لاہورمیں رہناہے انہیں اپنارویہ درست رکھناچاہئے جبکہ مئیرلاہورکاکہناہے کہ ہمیشہ ورکرکوعزت دیتاہوں۔

مئیرلاہورکرنل (ر)مبشرجاویدکاکہناہے کہ میری تربیت اچھی ہے تویاسین سوہل کہتے ہیں کہ مئیرلاہورکرنل( ر)مبشرجاویدکواپنارویہ درست کرناہوگا، مسلم لیگ ن کے دوبڑوں مئیرلاہورکرنل( ر)مبشر جاویداورایم پی اے چودھری یاسین سوہل کی لڑائی کے واقعہ کے حوالے سے قیادت کوبھی آگاہ کردیاگیاہے تاہم دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer