’’جھانسی کی رانی‘‘مخالفین کے سامنے ڈٹ گئی،کرارا جواب

’’جھانسی کی رانی‘‘مخالفین کے سامنے ڈٹ گئی،کرارا جواب


ممبئی( 24نیوز )بالی ووڈ کوئین ’’ جھانسی کی رانی ‘‘ کنگنارناوت کا تنقید کرنیوالوں کا کرارا جواب،کہتی ہیں کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ ان کے ناکام ہونے کا انتظارکررہے ہیں۔

اداکارہ کنگنارناوت اپنے خیالات کا اظہارکرنے میں کبھی ہچکچاتی نہیں ہیں اورکسی کی بھی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ وہی بات کہتی ہیں جو ان کے دل میں ہوتی ہے، ایسا ہی ایک بیان کنگنا نے حال ہی میں دیتے ہوئے کہا ہے لوگ ان کی ناکامی کا انتظارکررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم’’ منی کارنیکا،کوئین آف جھانسی‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، وہ نہ صرف اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں بلکہ انہوں نے فلم کی ہدایات بھی دی ہیں، تاہم کنگنا کے مطابق بالی ووڈ میں کچھ لوگ ان کی ہدایت کاری سے خوش نہیں ہیں اور ان کی ناکامی کا انتظار کررہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer