سب پٹواری بھائی بھائی,چھاپہ مار ٹیم کی پٹائی کردی



نوشہرہ ( 24نیوز ) نوشہرہ میں پٹواریوں نے چھاپہ مار ٹیم کی پٹائی کردی۔

نوشہرہ میں پٹواریوں کی مجسٹریٹ اور انتظامیہ سے لڑائی و ہنگامے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پٹواریوں کےخلاف کرپشن کی اطلاع ملنے پر چھاپہ ماراتھا۔ضلعی انتظامیہ کے اہلکاربھی ان کے ہمراہ تھے۔ جس پرپٹواری برہم ہوگئے اورہنگامہ آرائی کی۔

پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرنے کی کارروائی کے دوران دیگر پٹواریوں نے ہنگامہ کردیا،پٹواریوں نے ہنگامہ آرائی کیساتھ ساتھ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی،شکایت کنندہ کے بھی کپڑے پھاڑ دیے۔شکایت کنندہ کیجانب سے مطالبہ سامنے آیاہے کہ ان پٹواریوں اور تحصیلدار کو فوری طور پر معطل کیا جائے اورسخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کارروائی کرنے میں پس و پیش کا شکارنظرآرہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer