دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کیلئے عام معافی

 دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کیلئے عام معافی


(24 نیوز) افریقی ملک ایتھوپیا میں ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13 ہزار افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کی سابقہ حکومت نے سال 2015ء کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران اپوزیشن رہنماؤں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔  گزشتہ برس اپریل میں ایتھوپیا میں برسراقتدار آنے والے اصلاح پسند رہنما ابی احمد نے نہ صرف پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ جاری طویل محاذ آرائی کے خاتمے کا اعلان کیا بلکہ دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کی سزائیں معاف کیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer