سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کودل کا دورہ پڑ گیا۔  دل کے ٹیسٹ میں دورہ کی تشخیص ہوئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوفوری طور پر ہسپتال داخل کرایاجائے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو17جنوری سےدل کی تکلیف لاحق ہونےکاانکشاف ہوا۔  پرنسپل جناح ہسپتال کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈنےدل کی تکلیف کی تشخیص کی ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا17جنوری کوکرایاگیا ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹوآیاتھا، بلڈپریشر200/110اورپھر60/190رہا۔

رپورٹ کے مطابق بلڈپریشر،شوگر، دل،گردوں، جگرمیں مختلف الرجیزلاحق ہیں، نوازشریف کےگردےمیں سسٹ ہونےکابھی انکشاف ہوا ہے۔ میڈیکل بورڈنےنوازشریف کوہسپتال میں داخل ہونےکی تجویزدی ہے۔

مریم نواز کا ٹویٹ

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے، پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظارہے، ہرجگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔