سرفراز اپنے کیے پرشرمندہ، سرعام معافی مانگ لی

سرفراز اپنے کیے پرشرمندہ، سرعام معافی مانگ لی


ڈربن(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا سوشل میڈیاپرسرعام معافی مانگ لی، میرے بیان سے لوگوں کے دل دکھے ہیں، معذرت چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے سوشل میڈیاپرسرعام معافی مانگ لی۔ سرفرازاحمد کاکہنا ہے کہ جان بوجھ کرفقرہ نہیں کسا،نسلی تعصب کاسوچ بھی نہیں سکتا۔ ان کے بیان سے لوگوں کے دل دکھے ہیں،سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ معذرت چاہتے ہیں ان کے بیان سے لوگوں کے دل دکھے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل  دوسرے ون ڈے میچ کے دوران  جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھلا کوائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کئے جو وکٹ پر لگے مائک کی وجہ سے پوری دنیا کی سماعتوں تک پہنچ گئے، جب کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس بارے میں پوچھا تو رمیز راجہ نے بات گول مول کر دی مگر یہ بات  سوشل میڈیا اور میڈیا دونوں میں زیر بحث رہی۔