الیکشن سے پہلے سٹی نیوز نیٹ ورک کا گرینڈ سروے

الیکشن سے پہلے سٹی نیوز نیٹ ورک کا گرینڈ سروے


فیصل آباد، ملتان(24نیوز) سٹی نیوز نیٹ ورک   کی جانب سے این اے 110 اور این اے 156 میں گرینڈ سروے کیا گیا جس  میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ن لیگ دوسرے نمبر پر رہی۔

سٹی فورٹی ون کی جانب سے فیصل آباد این اے 110 میں سروے کا اہتمام کیا گیا. حلقہ کی 42 یونین کونسلز میں 45 ٹیموں نے سروے میں حصہ کیا. 9100 ووٹ کاسٹ کروائے گئے. فیصل آباد کی ہسٹری میں پہلی بار اس قسم کے سروے کا اہتمام کیا گیا.

سروے رزلٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راجہ ریاض احمدنے معرکہ سرکرتے 4076ووٹ حاصل کیئے جبکہ ن لیگ کے رانا افضل خاں 3955 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے, تحریک لبیک یارسول اللہ کے قاری عمر فاروق رضوی 348 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے. پاکستان پیپلز پارٹی کے یونس سلیمان 225 پچیس ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر اللہ اکبر تحریک کے امیدوار شبیر اصغر 192 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے.

دوسری جانب ملتان میں سٹی نیوز نیٹ ورک کا این اے 156 کا الیکشن سروے مکمل ہو گیا۔ملتان سٹی نیوز نیٹ ورک سروے کے دوران این اے156کے نو ہزار 230 ووٹرز سے رائے لی گئی ۔نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی 4709 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار عامر سعید انصاری 3191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔سروے میں پیپلزپارٹی نے 427، تحریک لبیک 245، متحدہ مجلس عمل 163 اور آزاد امیدواروں نے 119 ووٹ حاصل کیے۔

سروے میں سٹی نیوز نیٹ ورک کی40 ٹیموں نے حصہ لیا جن کے ارکان سے باقاعدہ طور پر حلف لیا گیا کہ وہ اس سروے میں غیر جانبدار رہیں گے۔صرف حلقہ کے ووٹر ز سے ہی ان کی رائے معلوم کریں گے ۔ سروے میں اس بات کا خیال رکھا گیا کہ اس میں انسانی غلطی پانچ فیصد سے زائد نہ ہو۔

اہل حلقہ این اے 110 اور این اے 156  کی جانب سے سٹی فورٹی ون کے مستند سروے اور عوامی رائے کو ترجیح دینے کو سراہا گیا.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔