الیکشن سے قبل کپتان کو شکست

الیکشن سے قبل کپتان کو شکست


کراچی(24نیوز) تحریک انصاف کا کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں شو فلاپ ہوگیا، تاریخی جلسہ کرنے کے دعوے بس دعوے ہی ثابت ہوئے،خالی کرسیاں دیکھ کرکپتان کا موڈ بھی آف، منتظمین کا غصہ سیاسی مخالفین پر اتارتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کس شان سے نکلے گھرسے کس آن بان سے پہنچ باغ جناح گراؤنڈ  مگر پھرکیا دیکھا کہ کپتان کو سونامی نظرآئی نہ ہی جنون،خواتین کا جوش وخروش تھا نہ کارکنوں کا ہلہ گلہ،کپتان کی ہوائیاں اڑیں تو مقامی لیڈربھی شرمسار ہوئے۔ تبدیلی دیکھنی ہوتوآپ بھی دیکھیں کراچی کی باغ جناح گراؤنڈ کا حال۔جہاں تحریک انصاف نے دعوی تو کیا تھا تاریخی جلسہ کرنے کا مگروہ دعوی سونامی خان کے اپنے ہی گلے پڑ گیا۔ شرم کے مارے خالی کرسیاں دیکھ کراندرہی اندرجلتے سڑتے رہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن سے پہلے سٹی نیوز نیٹ ورک کا گرینڈ سروے 

 24 نیوز کے رپورٹر علی رضا بھی جلسے کی کوریج کےلئے باغ جناح میں موجودرہے۔مقامی لیڈروں اور جلسے کی ناکامی نے کپتان کو کراچی کے ممکنہ نتائج کی جھلک دیکھا دی۔ اس سے قبل جہلم، نارووال، ملتان ،بہاولپورمیں بھی کپتان خالی کرسیوں سے خطاب فرما چکے ہیں۔