بڑے شہر سے ن لیگ کا صفایا

بڑے شہر سے ن لیگ کا صفایا


مظفرگڑھ(24نیوز) چھ قومی اسمبلی کے حلقوں سے کانٹے کے مقابلوں کاامکان، مسلم لیگ ن کا یہاں سے تقریبا صفایا ہوچکا، چھ حلقوں میں ن لیگ کا کوئی امیدواربھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ یہاں تحریک انصاف کو واضع برتری حاصل ہورہی ہے۔ آزاد ، پیپلزپارٹی اورجمشید دستی بھی جیت کےلئے پرتول رہےہیں۔ این اے 181 کوٹ ادو سے سابق گورنرغلام مصطفی کھر پی ٹی آئی کے مظبوط امیدوار ہیں۔ن لیگ کے سلطان محمود ہنجراہ ٹکٹ واپس کرکے جیپ پرسوار ہوچکےہیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے احسان الحق نولاٹیہ بھی امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔طلبا وطالبات کا ووٹ کس کی طرف؟ 

 شہری حلقہ این اے 182میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی ، تہمینہ دستی پی ٹی آئی، مہر ارشاد سیال پی پی پی اور حماد نواز ٹیپو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔اصل مقابلہ جمشید دستی اور تحریک انصاف کےدرمیان ہے۔ سنانواں کا حلقہ این اے 183 بھی اہمیت کا حامل ہے  جہاں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کے چھوٹے بھائی غلام رضا ربانی کھر پی پی پی، میاں فیاض چھجڑا آزاد، ملک رفیق کھر پی ٹی آئی، آزاد امیدوار میاں طارق گورمانی اور عارف بلوچ ن لیگ کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن سے قبل کپتان کو شکست 

 خان گڑھ کے حلقہ این اے 184 سے تمام پارٹیوں کے امیدوار میدان میں ہیں مگر اصل مقابلہ رہنماصوبہ محاذ باسط سلطان بخاری کی اہلیہ زہرہ باسط پی ٹی آئی اورآزاد امیدوار احمد کریم لنگڑیال کے درمیان ہے۔